16 نومبر ، 2015
انطالیہ........اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مسئلہ شام کے حل کی خاطر عالمی برادری کو فوری اور موثر اقدامات کرنے چاہیں۔
یہ بات بان کی مون نے ترکی میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اپیل کر رہا ہوں کہ وہ مسئلہ شام کے حل کی خاطر تعاون میں تیزی لائیں۔ اب وہ وقت آ گیا جب روس، امریکا اور پوری عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے"۔
انہوں نے کہا کہ شام میں تشدد کے خاتمے کی ضرورت ہے اورساری انسانیت کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ پیرس حملوں سے واضح ہو گیا کہ دہشتگرد بڑے پیمانے پر حملے کرنے لگے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جی ٹوئنٹی گروپ میں شامل ممالک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں گے۔