16 نومبر ، 2015
کیف.......امریکا نے ”کائونٹر بیٹری راڈار سسٹم“ یوکرین کے حوالے کر دیا ہے۔ یوکرین میں امریکی سفیر جیفری پائیٹ نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ پربتایا کہ کائونٹر بیٹری راڈار ایک متحرک ریڈیو لوکیٹنگ اسٹیشن ہے۔
یہ مدمقابل کی توپوں، بارودی سرنگیں برسانے والے آلات، اسی طرح میزائل داغے جانے والے ذرائع اور میزائل نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔گولے اور میزائل کے اختیار کردہ راستے سے ان ہتھیاروں کے مقام موجودگی کا پتہ لگاتا ہے۔
ایسے ایک آلے کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔اس سے پہلے پائیٹ نے بیان دیا تھا کہ امریکہ اس ہفتے یوکرین میں دو کائونٹر بیٹری راڈار پہنچائے گا۔
سفیر موصوف نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ یوکرین کی مدد کرنا جاری رکھے گا اور ملک کے دفاع کی خاطر اضافی وسائل فراہم کرے گا۔