16 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی کے ایدھی سینٹرمیں کئی سال رہنے والی لڑکی گیتا کو بھارت جاکر بھی اہلخانہ نہ ملے، بھارتی صوبے بہار کے جناردھن نے گیتا کا باپ ہونے کا دعویٰ کیا، ڈی این اے سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جناردھن میہتو کا ڈی این اے گیتا کے ڈی این سے میچ نہیں ہوا۔ بھارتی ضلع بہار کے جناردھن نے گیتا کا باپ ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے جناردھن کے خون کے نمونے لئے گئے تھے۔گیتا نے بھی جناردھن کی فیملی تصویروں کو ابتدا میں شناخت کیا تھا۔گیتا 13 سال قبل غلطی سے پاکستان میں داخل ہوئی تھی وہ بول اور سن نہیں سکتی ہے۔