دنیا
16 نومبر ، 2015

بہار انتخابات سے قبل عدم برداشت پر مضحکہ خیز باتیںہوئیں،وی کے سنگھ

بہار انتخابات سے قبل عدم برداشت پر مضحکہ خیز باتیںہوئیں،وی کے سنگھ

نئی دہلی.........بھارت کے یونین منسٹر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہاکہ ریاستی انتخابات میں ووٹوں کیلئے سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کئے جاتے ہیں۔

بہار میں ریاستی انتخابات سے قبل بھی چند خفیہ ہاتھوں نے پیسے لیکرسوچی سمجھی سازش کے تحت عدم برداشت پر بحث شروع کرائی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں جوکچھ ہورہا ہے سب جانتے ہیں، عدم برداشت کے حوالے سے مضحکہ خیز باتیں کی گئیں ۔

وی کے سنگھ نے مزیدکہاکہ اس سے قبل نئی دہلی کے ریاستی انتخابات کے موقع پر عیسائی برادری کے عدم تحفظ کا واویلا کیا گیا اور گرجا گھروں پر حملوں کو خوب اچھالا گیا۔ گرجا گھر میں ایک چھوٹی سی چوری کو حملہ بنا دیا گیا، انتخابات ہوتے ہی سب کچھ ختم ہوگیا۔

مزید خبریں :