انٹرٹینمنٹ
17 نومبر ، 2015

منیشا کوئرالہ نے خاتون سیکیورٹی گارڈ رکھ لی

منیشا کوئرالہ نے خاتون سیکیورٹی گارڈ رکھ لی

ممبئی ........بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے تبدیلی کی طرف نیا قدم اٹھالیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے ایک مضبوط دیو قامت مرد سیکیورٹی گارڈ کے بجائے ایک خاتون کو اپنی حفاظت کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔

سوشل ویب سائٹ پر انہوں نے خاتون باڈی گارڈ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شائع کی۔ان کا کہنا ہے کہ ایک عورت ہی دوسری عورت کی بہتر طور پر حفاظت کر سکتی ہے۔

45سالہ منیشا کوئرالہ کا مزید کہنا تھا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے جسے پہلے اپنے خاندان میں اس کے بعد معاشرے میں پھیلانا چاہئے۔واضح رہے منیشا کوئرالہ کی ملیالم فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :