17 نومبر ، 2015
عمر کوٹ........عمر کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کےامیدواربشیرآرائیں کوہلاک کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ عمر کوٹ کے علاقہ شادی پلی میں پیش آیا ۔ جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور یونین کونسل بریجی موری سے جنرل کونسلر کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار بشیر آرائیں کو قتل کردیا ۔
پولیس نے واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کے مختلف آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔