پاکستان
17 نومبر ، 2015

سپریم کورٹ:نااہلی کی سزا کا وقت مکمل ہونےپر وحیدہ شاہ کا کیس نمٹادیا گیا

سپریم کورٹ:نااہلی کی سزا کا وقت مکمل ہونےپر وحیدہ شاہ کا کیس نمٹادیا گیا

اسلام آباد......سپریم کورٹ نے پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے والی پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ کی دو سال تک نااہلی کی سزا مکمل ہونے پر کیس نمٹا دیا۔

کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ وحیدہ شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی 2سال تک نااہلی کی سزا کا وقت مکمل ہوچکا ہے ۔

عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کوختم کرےیاآبزرویشن دے ۔ اس پر جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ وہ وہ ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے ،تاہم نااہلی کی سزا کا وقت مکمل ہوچکا، اس لیے فیصلہ وحیدہ شاہ پراثرانداز نہ ہوگا۔

وحیدہ شاہ 25 فروری 2012 کو ٹنڈو محمد خان میں سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی امیدوار تھیں ۔ انہوں نے پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارا تھا ۔اس پر الیکشن کمیشن نے انھیں دو سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا ۔

مزید خبریں :