پاکستان
17 نومبر ، 2015

مون گارڈن کو سیل اور مسمار کرنے کاسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

مون گارڈن کو سیل اور مسمار کرنے کاسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد......سپریم کورٹ نے مون گارڈن کو سیل اور مسمار کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے،سپریم کورٹ نے مون بلڈر کو 5 کروڑ روپے کیش جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں مون گارڈن کو سیل اور مسمار کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر سماعت ہو ئی، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہو ئے مون بلڈر کو 5 کروڑ روپے کیش جمع کرانے اور 5 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کرانے کے ساتھ حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا ہےکہ اس دوران مون گارڈن کا کوئی بھی فلیٹ لیز نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہسندھ ہائیکورٹ نے مون گارڈن کو سیل اور مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :