دنیا
17 نومبر ، 2015

داعش کی نئی ویڈیو میں واشنگٹن پر حملے کی دھمکی

داعش کی نئی ویڈیو میں واشنگٹن پر حملے کی دھمکی

نیویارک .........شدت پسند تنظیم داعش نے واشنگٹن میں پیرس جیسے حملے کی دھمکی دے دی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ داعش کی وڈیو سماجی ویب سائٹس پر شائع ہوئی ہے۔

ویڈیو میں شدت پسند گروپ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ملوث تمام ملکوں کو متنبہ کیا گیا کہ اْن کا بھی فرانس جیسا ہی حشر ہوگا۔وڈیو میں نظر آنے والا شخص خاص طور پر امریکی دارالحکومت کا نام لیتا دکھائی دیا۔

اس نے کہاکہ وہ تمام ملک جو صلیبی جنگوں کی کارروائیوں میں شریک ہیں، سن لیں کہ جلد یا بدیر وہ دِن ضرور آئے گا جو حال ہی میں فرانس نے دیکھا ہے ’اب ہم نے فرانس کو اْس کے اپنے آنگن پیرس میں تباہ کیا ہم خدا کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ ہم امریکہ کو اْس کے اپنے دِل واشنگٹن میں بربادی کریں گے۔

مزید خبریں :