17 نومبر ، 2015
پیرس......پیرس حملوں میں بیوی کی ہلاکت کے بعد فرانسیسی شہری کا سوشل میڈیا پر ڈالا گیا پیغام دنیا بھر میںمقبولیت حاصل کررہا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ اپنے دل میں نفرت کو جگہ دے کر داعش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
انٹونی لیرس نامی شہری نے داعش کے نام اپنے جذباتی پیغام میں لکھا ہےکہ تم لوگ مجھے نفرت پر مجبور نہیں کرسکتے،لیرس نے مزید لکھا کہ تم چاہتے ہو کہ میں خوفزدہ ہوجاؤں اور اپنے ہم وطنوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگوں تو سن لو کہ تم ناکام ہوچکے ہو۔
لیرس نے لکھا کہ میری بیوی ہمیشہ ہمارے پاس رہے گی اور میں اس سے جنت میں ضرور ملوں گا جہاں تمہارا داخلہ بند ہوگا۔