17 نومبر ، 2015
واشنگٹن......... امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ شام میں اتحادیوں کے حملے میں داعش کے تیل سے بھرے 116 ٹرک تباہ ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ داعش کے زیر قبضہ علاقے البومال میں یہ کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق فضائی حملے کے وقت ایک ڈپو میں کھڑے ٹرکوں میں تیل بھرا جا رہا تھا جس سے 116 ٹرک تباہ ہو ئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق تنظیم ایک سال میں تیل کی فروخت سے 50 کروڑ ڈالر حاصل کرتی ہے۔واضح رہے کہ شام میں امریکا کی کمان میں داعش کے تیل کے ٹرکوں پر پہلے بھی حملے کیے جا چکے ہیں تاہم کسی ایک حملے میں تباہ ہونے والے یہ سب سے زیادہ ٹرک ہیں۔