دنیا
17 نومبر ، 2015

پیرس حملوں کے بعد مہاجرین کو قبول نہ کرناغلط ہے، اقوام متحدہ

پیرس حملوں کے بعد مہاجرین کو قبول نہ کرناغلط ہے، اقوام متحدہ

نیویارک..........اقوام متحدہ نے پیرس حملوں کے بعد شامی مہاجرین کو پناہ نہ دینے کے عمل کو غلط قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے،ایسے اقدامات سے منفی رائے قائم ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپ، امریکا اور کینیڈا میں دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبات سامنے آ رہے ہیں کہ شامی مہاجرین کو پناہ نہ دی جائے۔

اقوام متحدہ نے ان مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات ہر ملک کا حق ہیں، تاہم شام اور عراق سے ہجرت کرنے والے خود ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی تباہ کاری کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :