17 نومبر ، 2015
واشنگٹن.........امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو تقریباً سوا ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ سعودی رب کوایک ارب 29کروڑ ڈالرکے بم فروخت کر ے گا۔بموں کی فروخت کی منظوری ایسے وقت دی گئی ہے جب سعودی عرب کے یمن میں حوثی باغیوں پر فضائی حملے جاری ہیں۔
بر طا نو ی میڈ یا کے مطابق سعودی عرب کو جنگی جہازوں کے بموں کی قلت کا سامنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری کے بعد اب کانگریس اگر اسلحے کی فروخت کے معاہدے کو روکنا چاہے تو اس کے پاس 30 دن ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے ایران سے جوہری معاہدے کے بعد اپنے اتحادی( سعودی عرب) سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سعودی عرب کی فوجی مدد جاری رکھنے کا عزم کیا تھا۔