دنیا
17 نومبر ، 2015

پیوٹن کا فرانسیسی صدر کوفون،داعش کیخلاف فوجی تعاون پراتفاق

پیوٹن کا فرانسیسی صدر کوفون،داعش کیخلاف فوجی تعاون پراتفاق

پیرس...... روس نے فرانس کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے خلاف فوجی تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ،رضا مندی پر اتفاق روس کے صدر پوٹن کی جانب سے فرانسیسی ہم منصب کو کئے جانے والے فون پر گفتگو میں کیا گیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ،جس میں شام میں داعش کے خلاف خفیہ معلومات اور فوجی تعاون پر دونوں صدور نے اتفاق رائے کر لیا ہے۔جب کہ روسی بحریہ کو فرانسیسی ایئر کرافٹ سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :