پاکستان
17 نومبر ، 2015

چاچا عمران مجھے کیا سیاست سکھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

چاچا عمران مجھے کیا سیاست سکھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

بدین.......بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ چاچاعمران سیاست کوئی کھیل نہیں، آپ مجھے کیا سیاست سکھائیں گے، سیاست تو میرے لہومیں رچی بسی ہے،تبدیلی قربانی دینے سے آتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود کو شہید بی بی کا سپاہی کہنے والے آج ساتھ چھوڑ کر دشمنوں سے مل گئےہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے آج بدین میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا توتیورکچھ بدلے نظرآئے۔لیڈری سکھانے کے جواب میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاست ان کے لہومیں بسی ہے،کیاکوئی مچھلی کو بھی تیرناسکھاتاہے۔

تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ تبدیلی صرف پیپلزپارٹی لاتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے، اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا،پارٹی کاساتھ چھوڑ دینے والوں کو بھی بلاول بھٹو نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

اس سے پہلے بلاول بھٹو ریلی کی قیادت کے لئے گولارچی پہنچے تو کارکنوں نےان کا شانداراستقبال کیا۔گولارچی سے بدین شہر کے لئےمنٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کیا۔جگہ جگہ کارکن بلاول کے قافلے کے آگے رقص کرتے رہے اورشہیدذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر زندہ بادکے نعرے لگاتے رہے۔

مزید خبریں :