17 نومبر ، 2015
کراچی.......جامعہ کراچی نے بی اے اور بی کام کے پاس ہونے والے سینتیس طلبہ کے نتائج اور اسناد منسوخ کردی ہیں، ان میں بی کام کے سولہ اور بی اے کے اکیس طلبا و طالبات شامل ہیں۔
جن طلبہ کے نتائج اور اسناد منسوخ کی گئی ہیں، انھوں نے اپنے امتحانی مرکز کے بجائے دوسرے کالج میں امتحان دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ طلبہ نے اپنا امتحان غیر قانونی طور پر طالبات کے کالج میں دیا۔