دنیا
17 نومبر ، 2015

مودی کو ہٹائے بغیر پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہونگے،مانی شنکر آئر

مودی کو ہٹائے بغیر پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہونگے،مانی شنکر آئر

نئی دہلی ........کانگریس کے سینئر رہنما اوربھارت کے سابق جوائنٹ سیکرٹری خارجہ مانی شنکر آئر نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نریندرمودی کو حکومت سے ہٹانا ضروری ہے۔

حکومت چلانا مودی کے بس کی بات نہیں ،انھیں وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوکرچائے بیچنے کا کام دوبارہ شروع کرناچاہیے ،ہم بھرپورمعاونت کریں گے،بی جے پی نے بیان کے بعد ہنگامہ کھڑا کردیا،کانگریس نے دفاع کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کا بیان دے کر بی جے پی کو لگام دیدی ۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر آئر نے منگل کو پاکستانی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مودی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ،انھوں نے پیرس حملوں کے بعد مغربی ممالک کے خیالات کو اسلام مخالف فوبیا قرار دیا اور اسے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ فرانس میں بسنے والے مسلمانوں کو یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ بھی دیگر کی طرح فرانس کے شہری ہیں ، پیرس حملوں کو مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے امریکی مظالم کا ردعمل قرار دیا۔

مزید خبریں :