17 نومبر ، 2015
آئٹم.......... بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے علاوہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی اور دہشت گردی سے مقابلہ کے علاوہ دوسرے باہمی مسائل پر بات چیت کی ۔
تاہم ان کی صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات نہیں ہوسکی ۔ مودی نے پہلے چوٹی کانفرنس کے میزبان اردغان سے ملاقات کرکے دہشت گردی سے درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کیلئے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے میڈیا کوبتایا کہ اقوام متحدہ اصلاحات سیول نیوکلئیر تعاون اور خلائی شعبہ میں تعاون کے علاوہ زرعی ریسرچ کے مسئلہ پر بھی دونوں قائدین کی بات چیت ہوئی ۔
مودی نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے اپنی ملاقات کےمتعلق ٹوئیٹ کیا کہ مشرق وسطی کے ایک اہم دوست ملک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت ہوئی ہے ۔بھارتی ترجمان وکاس سوروپ نے سعودی عرب کو خلیج میں ہندوستان کا اہم شریک قرار دیا اور دونوں قائدین کی ملاقات کی تصویر بھی پیش کی ۔
تاہم مودی کی امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات نہیں ہوسکی ۔