پاکستان
18 نومبر ، 2015

طلاق میں کسی کا قصور نہیں، ہم دونوں ہی ذمے دار ہیں، ریحام خان

طلاق میں کسی کا قصور نہیں، ہم دونوں ہی ذمے دار ہیں، ریحام خان

لندن......ریحام خان نے تسلیم کیا ہےکہ عمران خان سےشادی ختم ہونے کا ذمہ دار کوئی تیسرا نہیں بلکہ وہ اور عمران خان خود ہیں ، انہوں نے کہاکہ وہ شادی سے پہلے خود کو زیادہ محفوظ اور تحفظ میں سمجھتی تھیں ، مسز عمران خان ہونا انہیں تحفظ نہیں دے سکا ۔

ریحام عمران شادی کیوں ختم ہوئی ریحام خان نے راز سے پردہ اٹھادیا عمران سے شادی ختم ہونے کے ذمہ دار بے نقاب کردیئے ۔

برطانوی اخبار کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں ریحام خان کا کہنا تھاکہ انہوں نے خود سے کئی بار سوال کیا کہ شادی دس ماہ میں کیوں ختم ہوگئی ، یہ شادی میڈيا کے دباؤ ، عمران کے مشیروں کی مداخلت یا خاندان کی عدم منظوری کے باعث ناکام نہیں ہوئی بلکہ اس کے ذمہ دار وہ اور عمران دونوں ہیں ۔

ریحام خان لکھتی ہیں کہ وہ دونوں میچور اور بالغ تھے ، ایسا اس لیے ہوا کہ انہوں نے ایسا ہونے دیا ، ریحام خان نے مزید لکھا کہ وہ ہمیشہ محسوس کرتی ہيں کہ اپنی فیملی کو تحفظ دینا ان کا فرض تھا ۔

برطانوی اخبار کے لیے کالم میں ریحام خان نے لکھا کہ شادی سے پہلے گذشتہ 10سال کے دوران وہ خود کو زيادہ محفوظ اور تحفظ میں سمجھتی تھیں لیکن مضبوط ترین آدمی اور لاکھوں کے آئيڈیل شخص سے شادی کا صلہ مجھے الزامات کی بھرمار سے ملا ، مسز عمران خان ہونا انہيں تحفظ نہ دےسکا ،، طلاق کے بعد بھی ان کے خلاف نفرت انگیز مہم ختم نہ ہوئی۔

دوسری طرف ایک پاکستانی ہفتہ وار میگزين نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی اخبار میں چھپنے والا ریحام خان کا یہ آرٹیکل انہوں نے لکھوایا تھا ، لیکن جب آرٹیکل ایڈٹ ہوگیا تو ریحام کے پریس سیکریٹری نے اس مضمون کے عوض 35 لاکھ پاؤنڈز یعنی 56 لاکھ روپے طلب کرلیے ، جس پر انہوں نےیہ آرٹیکل چھاپنے سے معذرت کرلی ، پھر یہی آرٹیکل ریحام خان نے برطانوی اخبار کو مفت میں دے دیا۔

مزید خبریں :