پاکستان
18 نومبر ، 2015

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سے قلمدان واپس لے لیا گیا

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سے قلمدان واپس لے لیا گیا

کراچی........بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ سے قلمدان واپس لے لیا ہے۔

محکمہ سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی منظوری سے ناصر شاہ کو وزارت سے ہٹایا گیا۔ وزارت بلدیات کا قلمدان وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے پاس رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ناصر حسین شاہ کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی۔ ناصر شاہ اور ان کے بیٹوں سے متعلق پارٹی کو شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

مزید خبریں :