دنیا
18 نومبر ، 2015

امریکا سے فرانس جانیوالی 2 پروازوں کو بم کی اطلاع پر اتارلیا گیا

امریکا سے فرانس جانیوالی 2 پروازوں کو بم کی اطلاع پر اتارلیا گیا

ٹورنٹو.....امریکا سے فرانس جانیوالی 2 پروازوں کو بم کی اطلاع پرامریکی شہر سالٹ لیک سٹی اور کینیڈا میں اتار لیا گیا ہے ، پروازیں اتارنے کا فیصلہ مشتبہ فون کال موصول ہونے پر کیا گیا ۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق لاس اینجلس سے اڑنے والی پرواز کو امریکی شہر سالٹ لیک سٹی جبکہ واشنگٹن سے روانہ ہوئی پرواز کو کینیڈا میں اتا ر اگیا۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اتاری گئی ائرفرانس کی پروازوں کے مسافروں کو اتار کر طیاروں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ بم کی اطلاع دینے والی فون کال کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :