دنیا
18 نومبر ، 2015

پیرس حملے، مفرور ملزم کی تلاش جاری، سینٹ ڈینس میں آپریشن

پیرس حملے، مفرور ملزم کی تلاش جاری، سینٹ ڈینس میں آپریشن

پیرس .....پیرس دہشتگردی میں ملوث مفرور ملزم کی تلاش کیلئے نواحی علاقے سینٹ ڈینس کے اپارٹمنٹ میں نویں ملزم کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے علاقہ خالی کرالیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینٹ ڈینس میں دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، صبح سویرے شروع کیا گیا انسداد دہشتگردی پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے،فائرنگ کے تبادلے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران تاحال دہشتگردی میں ملوث مفرور ملزم سمیت کسی مشتبہ فرد کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :