پاکستان
18 نومبر ، 2015

اسپین کی عدالت کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

اسپین کی عدالت کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

میڈرڈ.....2010ء میں فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے الزام میں اسپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

اسپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو سمیت 6 دیگر موجودہ اور سابق حکومتی اہلکاروں کے بارے میں حکم دیا ہے کہ یہ افراد جب بھی اسپین میں داخل ہوں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے پولیس اور سول گارڈز کو حکم دیا کہ ان افراد کے اسپین میں داخل ہوتے ہی عدالت کو آگاہ کیا جائے تاکہ فریڈم فلوٹیلا کے حوالے سے مقدمہ چلایا جاسکے۔ مقدمے میں بنیامن نتن یاہو کے علاوہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک اور سابق وفاقی وزرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس عدالتی حکم کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت وارنٹ کی منسوخی کے لیے اسپین کے حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ معاملہ جلد ختم ہوجائے گا۔

2010ء میں غزہ کی اسرائیلی ناکابندی توڑ کر فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کیلئے6 بحری جہازوں کا قافلہ روانہ ہوا تھا، جسے فریڈم فلوٹیلا کا نام دیا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے ایک جہاز پر حملہ کرکے انسانی حقوق کے10 کارکن ہلاک کردیے تھے۔

مزید خبریں :