دنیا
18 نومبر ، 2015

پیرس : سینٹ ڈینس میں دہشتگردوں سے مقابلہ ،7دھماکے ،3ہلاک

پیرس : سینٹ ڈینس میں دہشتگردوں سے مقابلہ ،7دھماکے ،3ہلاک

پیرس .....پیرس کے نواحی علاقے سینٹ ڈینس میں سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے،3افراد ہلاک جبکہ علاقےسے 7دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔

آج صبح شروع ہونے والے انسداد دہشتگردی کے سرچ آپریشن کے دوران ہونے والے مقابلے میں 3افرد ہلاک ہوگئے ہیں ، جن میں خود کش بیلٹ پہنی خاتون بھی شامل ہے جبکہ 2مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے جبکہ دوطرفہ فائرنگ میں کئی فرانسیسی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :