پاکستان
18 نومبر ، 2015

ایم کیو ایم ارکان کودوبارہ سندھ اسمبلی آنے کی اجازت مل گئی

ایم کیو ایم ارکان کودوبارہ سندھ اسمبلی آنے کی اجازت مل گئی

کراچی .....اسپیکر سندھ آغاز سراج درانی نے ایم کیو ایم کے اراکین کو دوبارہ ایوان میں آنے کی اجازت دیدی ہے،انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے اسمبلی میں واپسی سے متعلق دی گئی درخواست منظور کرلی ہے۔

انہوں نے استعفوں کی واپسی منظور کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا فیصلہ جلد بازی تھی،متحدہ کے ارکان اب ایوان میں واپس آکر بیٹھ سکتے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیاسے گفتگو میں آغا سراج درانی نے ایم کیوایم کے ارکان صوبائی اسمبلی کے استعفوں کی واپسی کا باضابطہ اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا چھوٹے وزیر داخلہ تھے،ان سے پہلے بھی لوگوں نے پیپلز پارٹی سے غداری کی لیکن ان کا انجام اچھا نہیں ہوا۔انہوں نے عوام کی بہتری، حکومت ا ور اپوزیشن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے کیلئے ایم کیوایم سمیت تحریک انصاف، ن لیگ اور فنکشنل کے ارکان کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

مزید خبریں :