پاکستان
18 نومبر ، 2015

8اضلاع میں انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن خود کرے،سپریم کورٹ

8اضلاع میں انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن خود کرے،سپریم کورٹ

اسلام آباد .....سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم انتخابات ملتوی کرانے کا حکم نہیں دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اس حوالے سے خود فیصلہ کرے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے 8اضلاع میں حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں قرار دیدی تھی، کل انتخابات ہیں ، آج حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں،اگر حلقہ بندیاں کی گئی تو انتخابات کا نیا شیڈول جاری کرنا پڑےگا۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے ، 8اضلاع میں الیکشن کرانے کا فیصلہ خود کرے،ہم انتخابات کا التوا کا حکم نہیں دے رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے جن اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا ہے ،ان میں حیدرآباد،بدین ، تھرپارکر، ٹنڈوالہیار، نوشہروفیروز، جامشورو،بے نظیر آباد ، میرپورخاص شامل ہیں۔

مزید خبریں :