پاکستان
18 نومبر ، 2015

چارسدہ میں غیرت کے نام پر 4افراد کا قتل،ملزم فرار

چارسدہ میں غیرت کے نام پر 4افراد کا قتل،ملزم فرار

چارسدہ......چارسدہ میں غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 4 افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 2 مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر یہ قتل کیے گئے، قتل کا پہلا واقعہ چارسدہ کے علاقے امباڈیر میں پیش آیا، جہاں غیرت کےنام پر بھائی نے اپنی بہن سمیت 2 کو افراد قتل کیا اور پھر فرار ہوگیا ۔

تھانا امباڈیر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے اقدامات شروع کردیے ہیں، غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ چارسدہ ہی کے علاقے تنگی میں پیش آیا، یہاں پر بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی ممانی اور بھائی کا خون کیا اور فرار ہوگیا ۔

مزید خبریں :