پاکستان
25 مئی ، 2012

پشاور،تیرہ سالہ لڑکی کا شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشاور،تیرہ سالہ لڑکی کا شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ سے بازیاب ہونے والی تیرہ سالہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث مکمل نہ ہوسکا جبکہ اس کے شوہر زرمین شاہ کو مقامی عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔13 سالہ رمشاء کا میڈیکل چیک آج ہونا تھا تاہم لیڈی ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث مکمل چیک اپ نہ ہوسکا۔ پولیس لڑکی کو مقامی عدالت بھی پیش نہیں کرسکی۔ جس کے بعد اسے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جناب رمشا کے شوہر زرمین شاہ کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ جیو نویز سے گفت گو مین رمشاء نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس کے بعدوہ اپنے شوہر سے طلاق لے گی۔

مزید خبریں :