کاروبار
18 نومبر ، 2015

کراچی میں ایکسچینج کمپنیوں پر چھاپے، 3 ملزمان زیر حراست

کراچی میں ایکسچینج کمپنیوں پر چھاپے، 3 ملزمان زیر حراست

کراچی......ملکی اداروں سے لوٹی گئی رقوم حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر منتقل کرنے کے الزامات کے تحت ایف آئی اے نے کراچی میں ایکسچینج کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مار کر تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے جیو کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے گذشتہ کئی ماہ سے تحقیقات اور مختلف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر مظہر جبار کے مطابق ان کی ایک ٹیم نے آئی آئی چندریگڑ روڈ پر صائمہ ٹریڈ ٹاور میں قائم کے جی این ایکسچینج کمپنی پر چھاپہ مارا، جہاں سے دو افراد آصف شاہ اور عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کمپنی کے پاس کام کا اختیار نہیں ہے، یہاں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے ملزمان کے قبضے سے مختلف دستاویزات اور موبائل فون برامد ہوئے جو حوالہ، ہندی اور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق آئی آئی چندریگڑ روڈ پر ایسی ہی ایک اور کارروائی کے دوران دوسری ایکسچینج کمپنی کے مالک کو حراست میں لیا گیا۔

مزید خبریں :