19 نومبر ، 2015
لاہور.........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےبلدیاتی انتخابات کےپرُامن انعقادکویقینی بنانےکےلئےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کی ہیں،جن میں کہاگیاہےکہ قانون او رانصاف کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ بلدیاتی انتخابات کا پرُامن انعقادہر صورت یقینی بنایا جائے،دوسرےمرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں بھی اسلحہ کی نمائش او راسلحہ ساتھ رکھنے پرپابندی عائد ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں،اس لئےاسلحہ کی نمائش او راسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔