19 نومبر ، 2015
لاہور..........پرانی انارکلی لاہور میں واقع کپور تھلہ ہاوس کے مکینوں نے لاہورہائیکورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف درخواست دائرکردی ہے۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں کپور تھلہ ہاؤس کے مکینوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت اراضی حاصل نہیں کی ۔ اس منصوبے کےلیے ماحولیاتی سروے بھی نہیں کرایا گیا لہذا منصوبے پر عمل درآمد رکوایا جائے ۔