19 نومبر ، 2015
اسلام آباد.......ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ داعش کی پاکستان میں موجودگی کے آثار نہیں،تاہم اس کےعالمی خطرے سے آگاہ اورہماری سیکورٹی فورسز الرٹ ہیں ، داعش کا سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی خطرے سے آگاہ ہیں ۔ ہرقسم کےخطرے کےخلاف آپریشن ضرب عضب ا ورنیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائی کررہےہیں ۔ پاکستا ن میں داعش کاسایہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔داعش پاکستان میں وجودنہیں رکھتی ۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی طرف سے بھارت کو دی جانے والی چھوٹ خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ انڈیا کو جو کور دیا گیا ہے این ایس جی کی طرف سے ، اس کی وجہ سے ان کو نیوکلئیر مٹیریل اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہے ، جبکہ پاکستان کو نہیں ہے۔اور اس طرح اس سے خطے میںا سٹریٹیجک استحکام پر اثر پڑے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ انگور اڈا میں گیٹ اپنی سرزمین پر تعمیر کر رہے ہیں، افغانستان سے اجازت کی ضرورت نہیں، اس معاملے پرافغانستان کااعتراض بلاجواز ہے ۔ انہوں نےبتایاکہ پیرس حملوں کےبعد کسی پاکستانی کوگرفتارنہیں کیاگیا۔