25 مئی ، 2012
کراچی … قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق چیمپئن عمران شہزاد، نوین پروانی کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، محمد یوسف اور خرم آغا نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی میں جاری قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے عمران شہزاد کو اپنے آخری گروپ میچ میں کامیابی درکار تھی لیکن نوین پروانی نے انہیں صرف ایک ہی فریم جیتنے کی مہلت دی۔ نوین پروانی نے میچ 4-1 سے اپنے نام کیا۔ محمد آصف، اسجد اقبال، سلطان محمد، شہرام چنگیزی ، محمد سجاد، نوین پروانی ، عبدالستار، وشن گر، محمد یوسف، محمد عمران اور خرم آغا نے ناک آوٴٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔