21 نومبر ، 2015
کراچی........وزیراعلیٰ سندھ ئم علی شاہ نے سندھ حکومت اور سائنو ہائیڈرو کارپوریشن لمیٹڈ اور ڈئیر انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے مابین ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت کی جوجمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔
تقریب کے تحت صوبہ سندھ میں 250ملین ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ افتخار علی شلوانی اور چیئرمین /چیف ایگزیکٹو ڈئیر انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ ہی ینگ نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے ایم اور یو پر دستخط کئے ۔
ایم او یو کے مطابق سائینو ہائیڈرو کارپوریشن لمیٹڈ ڈئیر انٹرنیشنل گروپ کے ساتھ ملکر صوبہ سندھ میں نئی سیمنٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ سیمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ جن کی آلودگی کی شرح صفر ہوگی اور توانائی کا استعمال بھی کم ہوگا ۔
اس منصوبہ کیلئے 250ملین ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی اور مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوںگے اور اس کے کاروبار سے حکومت کو سالانہ 3بلین روپے کا ریونیو ٹیکس کی مد میں حاصل ہوگا اور سستی اور اعلیٰ معیار کی سیمنٹ ملے گی ۔