کاروبار
21 نومبر ، 2015

2020ءتک اسلامی بینکاری کا حصہ 50فیصد ہوجائے گا

2020ءتک اسلامی بینکاری کا حصہ 50فیصد ہوجائے گا

کراچی.........گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف وتھرانے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا مستقبل تابناک ہے۔ سال2020ء تک پاکستان کے بینکاری نظام میں اسلامی بینکاری کا شیئر 50 فیصد ہو جائے گا۔برانچ لیس بینکاری وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔

وہ گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں میزان بینک اور یوفون کے اشتراک سے پہلی برانچ لیس اسلامی بینکنگ سروس "یو پیسہ" کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اشرف وتھرانے کہا کہ ہم اس دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں برانچ لیس بینکاری تیزی سے روایتی بینکاری کی جگہ لے رہی ہے اور ایسی موبائل فون مالیاتی خدمات پاکستان کی معاشی افزائش میں بہت زیادہ معاون کردار ادا کریں گی۔

مزید خبریں :