21 نومبر ، 2015
باماکو.......مالی کے دارالحکومت باماکو میں امریکی ہوٹل پر حملے میں ایک امریکی شہری اور بیلجیم کے سفیر سمیت ہلاکتوں کی تعداد 27ہوگئی۔
مالی کے دارالحکومت باماکو کے مشہور ریڈیسن بُلو ہوٹل سے 100 سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا آپریشن مکمل ہوگیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
مالی کے صدر،ابراہیم ابوبکر، نے 3روزہ سوگ اور باماکو میں 10دن تک ایمرجنسی کے نفاذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حملوں کی ذمے داری انتہا پسند تنظیم المُرابطون نے قبول کی ہے۔ وائٹ ہاوس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مالی کو تحقیقات میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔