پاکستان
21 نومبر ، 2015

کراچی آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا،پرویز رشید

کراچی آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا،پرویز رشید

لاہور........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک پوری طاقت سے جاری رہے گا، سیاست کو جرم کی ڈھال نہیں بننے دیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے پروگرام میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سیاست اور جرم الگ الگ ہیں جرم کے سامنے سیاست کو ڈھال نہیں بننے دیا جائے گا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں، بھارت میں نفرت کی لہر ختم ہونے تک کرکٹ نہیں ہوگی۔

ان کا کہناتھاکہ کچھ سیاسی قوتیں اور سیاسی بے روزگار اداروں کے درمیان کشمکش اور لڑائی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ راحیل شریف امریکا میں اپنے ہم منصب کے ساتھ عسکری امور اور حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں :