25 مئی ، 2012
لاہور … میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تھائی رائیڈ کے مرض میں مبتلا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بروقت علاج سے اس مرض پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے زیر اہتمام ”تھائی رائیڈ ایک خاموش بیماری“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تھائی رائیڈ جسم کے پورے نظام کو کنٹرول کرتے ہیں اور تھائی رائیڈ کی کمی یا زیادتی جسم کے نظام پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ مرض عمر کے کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے، بروقت تشخیص اور علاج سے مریض صحت یاب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مرض کا علاج طویل ہے اس لئے مریضوں کو ادویات مسلسل لینی ہوتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس مرض کو کنٹرول کرنے والی ادویات کی مارکیٹ میں اکثر قلت رہتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ حکومت تھائی راکسن اور نیو مرکازول ادویات کی فراہمی کو مارکیٹ میں یقینی بنائے تاکہ مریض اپنا علاج جاری رکھ سکیں ۔