22 نومبر ، 2015
پشاور .........پشاور کے نواحی علاقہ غازی آباد میں کھیتوں سے دستی بم برآمد کرکےبم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ناصر باغ کی حدود میں غازی آباد کے کھیتوں سے دستی بم برآمد ہوا جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔ بم کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیاگیا تھا۔ یونٹ نے بروقت بم ناکارہ بنادیا۔
پولیس نے واقعہ کی مزیدتفتیش شروع کر دی ہے اور مقامی افراد کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں۔