کاروبار
23 نومبر ، 2015

شفافیت کیلئے عوام کی بجٹ سے آگاہی ضروری ہے،ماہرین

 شفافیت  کیلئے عوام کی بجٹ سے آگاہی ضروری ہے،ماہرین

اسلام آباد...... سٹیزن بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ احتساب اور شفافیت یقینی بنانا ہے تو عوام کی بجٹ سے آگاہی ضروری ہے۔

نیشنل گورننس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں سٹیزن بجٹ سیمینار ہوا ۔ سینئر پبلک فنانشل ایکسپرٹ اکمل من اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی حکومتوں کی جانب سے سٹیزن بجٹ کتابچے مرتب کر نا خوش آئند ہے۔کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن مختار احمد علی نے کہا کہ سٹیزن بجٹ ایک اہم کامیابی ہے ، اس سے معاشرے میں احتساب کا عمل بہتر ہوگا۔

مزید خبریں :