23 نومبر ، 2015
کراچی......سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق سندھ میں سی این جی سیکٹر سے 17 فیصد سیلز ٹیکس کے بجائے 34 فیصد لینےکی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔
سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد قیمت 4 روپے فی کلو تک بڑھ سکتی ہےایسو سی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان جی کے مطابق اس بارے میں ایف بی آر نے سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہ سی این جی اسٹیشنزسے 4 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں حاصل کیا جائے۔
ا نہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو تمام سی این جی اسٹیشنز بند ہو جائیں گے،شبیر سلیمان جی کے مطابق سیلز ٹیکس کی وصولی اپریل 2014 سے کیے جانے کا منصوبہ ہے، فیصلے کیخلاف کل مظاہرہ کیا جائے گا۔