23 نومبر ، 2015
کراچی......فش ہاربر پر بوٹوں کے رش اور آمدورفت کی طویل معطلی کے بعدکشتیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔
فشریز حکام کے مطابق فش ہاربر1991 میں 320 کشتیوںکےلئے بنایا گیا تھا لیکن اب یہاں 3000 بوٹس آپریٹ کر رہی ہیں، حکام کشتیوں کی برتھنگ میں رکاوٹ معمول ہے جسکا حل گنجائش بڑھانے کے سوا کوئی نہیں۔
حکام کے مطابق اتوار کو بھی رکاوٹ بحال کی تھی،چیئرمین ٹرالرز ایسو سی ایشن، سرور صدیقی کے مطابق گذشتہ دنوں آمدورفت متاثر اور بحال ہوتی رہی، انہوں نے کہا کہ ٹریش فش کی ہینڈلنگ صحیح ہو تو آمدورفت متاثر نہیں ہو گی۔
فشریز رہ نما موسی واڈا کے مطابق فش ہاربر کا متعلقہ عملہ تنخواہ لے کر گھر پر بیٹھا رہتا ہے اور بوٹس جام رہتیں ہیں۔