کھیل
25 نومبر ، 2015

رنگپور رائیڈرز کی ڈھاکاڈائنامائٹس کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

رنگپور رائیڈرز کی ڈھاکاڈائنامائٹس کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

میر پور ......بنگلادیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے ناصر جمشید اور یاسر عرفات ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کررہے ہیں۔

بریسال بلز 4پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ڈھاکا ڈائنامائٹس، کومیلا وکٹورینز، چٹاگانگ وائیکنگزاور رنگپور رائیڈرز کے دو، دو پوائنٹس ہے جبکہ سلہٹ سپراسٹارز نے اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

مزید خبریں :