27 اپریل ، 2025
لاہور: پی ایس ایل ٹین کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔
یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دو مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔