کھیل
25 نومبر ، 2015

زوہیب شیراکے ایکشن پر اعتراض، ریفری کیخلاف راشدلطیف کا خط

زوہیب شیراکے ایکشن پر اعتراض، ریفری کیخلاف راشدلطیف کا خط

کراچی........ پورٹ قاسم کے بولرزوہیب شیراکے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کرنے والے ریفری کیخلاف راشدلطیف نے پی سی بی سےرابطہ کرلیا۔ سابق کپتان نے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان اور سی او او سبحان احمد کو خط لکھ دیا۔

سابق کپتان راشد لطیف نے پورٹ قاسم کے بولرزوہیب شیراکے بولنگ ایکشن کی وڈیوز بھی پی سی بی کو بھجوادی۔ ان کا کہنا ہے کہ زوہیب شیرا کابولنگ ایکشن بالکل صاف ہے۔

پورٹ قاسم کے کوچ راشد لطیف نے ریفری انیس رحمان کی رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں سوال اٹھایا کہ میچ ریفری نے کس بنیاد پر زوہیب شیرا کے ایکشن پر شک کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے کوچ راشد لطیف نے میچ ریفری اور امپائرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :