کھیل
25 نومبر ، 2015

پاک انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا

پاک انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا

دبئی.......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔سیریز کا پہلا میچ دبئی میں کھیلا جائےگا۔

چھکوں اور چوکوں سے بھرپور کرکٹ میلہ سجے گا یو اے ای میں، مقابلہ ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان، ٹیسٹ سیریز میں پاکستان اور ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم نے بازی ماری، ٹی ٹو ئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے گئے، انگلینڈ نے سات جیتے جبکہ پاکستان کو صرف تین میں کامیابی ملی۔

آل رائونڈر شاہد آفریدی کی قیادت میں نوجوان ٹیم پر عزم ہےکہ وہ سیریز میں انگلینڈ کو زیر کریں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :