26 نومبر ، 2015
نیویارک.....امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید برفباری نے سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو کئی گھنٹوں کے لیے ٹریفک میں پھنسا دیا، متعدد ٹریفک حادثات کی بھی اطلاعات ہیں۔
شمالی کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقوں میں وقت سے پہلے ہونے والی برفباری نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا، مسیحی تہوار تھینکس گیونگ کی چھٹیاں منانے جانے والے برفباری کے باعث کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئے۔
شدید برفباری کے باعث حکام نے ڈرائیونگ کرنے والوں کو احتیاط کی ہدایت کردی ، موسم کی خرابی کی وجہ سے اب تک کئی حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔