دنیا
26 نومبر ، 2015

امریکا نے افغانستان میں اسپتال پر حملے کی غلطی تسلیم کر لی

امریکا نے افغانستان میں اسپتال پر حملے کی غلطی تسلیم کر لی

واشنگٹن......امریکا نے افغانستان میں اسپتال پر حملے کی غلطی تسلیم کرلی ، امریکی فوج کے کمانڈر نے حملے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا۔

قندوز اسپتال حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد امریکی جنرل جان کیمبل کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملہ انسانی غلطی تھا ۔

3 اکتوبر کو امریکی حکام اسپتال سے چند سو میٹر دور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم اندازے کی غلطی سے اسپتال نشانہ بن گیا ۔ اس حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

مزید خبریں :