دنیا
26 نومبر ، 2015

بیلجیئم: اسکول اور میٹرو سروس 4روز بعد بحال کردی گئی

بیلجیئم: اسکول اور میٹرو سروس 4روز بعد بحال کردی گئی

بیلجیئم........ بیلجیئم میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کیے گئے اسکول اور میٹرو سروس 4 روز بعد بحال کردی گئی، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی سامنے آنے کے بعد فرانس کے بزنس ڈسٹرکٹ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

بیلجیئم میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں ۔برسلز میں تعلیمی ادارے اور میٹرو سروس کے آدھے سے زائد اسٹیشن 4روز بعد دوبارہ کھول دیے گئے ہیں ۔اسکولوں میں طالب علموں کی حاضری کم رہی تاہم غیر نصابی سرگرمیاں بھی اب تک معطل ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ روز مرہ کے کام شروع کرتے ہوئے ڈر محسوس کر رہے ہیں ۔برسلز میں 300 پولیس اور 200 فوجی اہلکار اب بھی تعینات ہیں۔

اُدھر فرانس کے بزنس ڈسٹرکٹ میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی سامنے آنے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :