کاروبار
26 نومبر ، 2015

موبائل فون کمپنی وارد اور موبی لنک میں انضمام کا اعلان

موبائل فون کمپنی وارد اور موبی لنک میں انضمام کا اعلان

کراچی......موبائل فون کمپنی وارد اورموبی لنک میں انضمام کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ،یہ اعلان موبی لنک پاکستان کے سربراہ جیفرہیڈ برگ اوروارد پاکستان کے سربراہ منیر فاروقی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔

موبی لنک کے سربراہ جیفری ہیڈ برگ کا کہناتھاکہ ریگولریٹری اتھارٹی کا این اوسی ملنے کے بعد وارد کا انتظام سنبھال لیں گے ،موبی لنک نے ایک بارپھر سرمایہ کاری موقع سے فائدہ اٹھایا۔ وارد پاکستان کےسربراہ منیر فاروقی نے کہا کہ وارد کا آیشرنل سسٹم ،ملازمین اور فرنچائززموبی لنک میں ضم ہوجائیں گے،یہ کاروباری ڈیل ہے کوئی سیاسی ایشو نہیں، تمام معاملات طے پانے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں ۔

مزید خبریں :